Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف یو اے ای میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کی پلاننگ اور ٹیم منتخب کرنے کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق دبئی میں کپتان سرفراز احمد اور ہیڈکوچ مکی آرتھر سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جو کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کو آرام دیا جائے۔
ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم، فخر زمان اور حسن علی سرفہرست ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ کوچ اور کپتان کی مشاورت کے بعد ہی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے اور عمر اکمل اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
عمر اکمل کی پرفارمنس تو سب کے سامنے ہے تاہم سرفراز احمد سے ان کے حالیہ رویے کے بارے میں پوچھا جائے گا اگر کپتان نے گرین سگنل دیا تو عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔