Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ برج ٹاؤن بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں 360 رنز بنائے۔ ٹیم میں واپسی کرنے والے کرس گیل نے 12 چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں جیسن روئے اور جو روٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
انگلینڈ نے اپنی ون ڈے تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کیا ہے۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2015 میں 350 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔ یہ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا سب سے بڑا ہدف بھی ہے جو کامیابی سے حاصل کیا گیا ہو۔