Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی اننگز کی ابتداء اچھی نہیں رہی تھی اور 48 رنز پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ ان چار وکٹوں میں سے تین وکٹیں اسپنرز نے لیں جس میں سکندر رضا کی دو اور عماد وسیم کی ایک وکٹ شامل تھی۔ اس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ عماد وسیم ان فارم اسپنر عمر خان سے بولنگ کرائیں گے جنہوں نے لاہور کے خلاف اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ سمیت دو وکٹیں حاصل کی تھیں مگر ایسا نہیں ہو سکا اور پشاور زلمی کو میچ میں واپسی کا موقع ملا۔
حیران کن طور پر عماد وسیم نے پوری اننگز میں عمر خان سے بولنگ نہیں کرائی جس پر شائقین نے سوشل میڈیا پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔ عماد وسیم کے اس فیصلے کے باعث پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 153 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور پی ایس ایل فور میں دوسری فتح حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ عمر خان کو کوئی انجری نہیں تھی اور وہ بیٹنگ کرنے بھی آئے تھے۔