Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کے بیٹسمین سکندر رضا نے بولرز کے بجائے بیٹسمینوں کو شکست کا ذمے دار ٹھہرا دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ اس شکست کے ذمہ دار بیٹسمین ہیں اور اگر ایمانداری سے کہا جائے تو میں ہی اس کا سب سے بڑا ذمہ دار ہوں کیونکہ مجھے جہاں تیز کھیلنا چاہیے تھا وہاں میں تیز نہیں کھیل سکا۔ انھوں نے کہا کہ بولرز نے پشاور زلمی کو 153 رنز تک محدود کر کے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
فاتح ٹیم کے بیٹسمین امام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم جس وقت مشکلات سے دوچار تھی تو لیام ڈوسن نے میرا زبردست ساتھ دیا اور ٹیم کو 153 رنز تک پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں وکٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا بلکہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ اور فیلڈرز نے بہت اچھی فیلڈنگ کی اور میرے خیال میں بابر اعظم کا رن آؤٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔