Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نوجوان کھلاڑی امام الحق پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں جہاں پشاور زلمی نے انھیں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ امام نے لاہور قلندرز کے خلاف پی ایس ایل میں ڈیبیو کیا اور اپنے ڈیبیو کو یادگار نہیں بنا سکے تھے اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں جب پشاور زلمی کی چار وکٹیں 48 رنز پر گریں تو انھوں نے ٹیم کو سنبھالا اور نصف سنچری اسکور کی۔
امام الحق نے ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 56 رنز بنا کر ٹیم کے ٹوٹل کو 153 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ اپنی فیلڈنگ کی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے انھوں نے کراچی کنگز کے اہم بلے باز کولن انگرام کو رن آؤٹ بھی کیا اور حریف ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔ پشاور زلمی اپنا اگلا میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔