Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود کیرون پولارڈ کا بلا پی ایس ایل میں خاموش ہے اور وہ رنز بنانا ہی بھول گئے ہیں۔ پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کا آغاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیل کر کیا جس میں پولارڈ صرف 3 رنز ہی بنا سکے اور بولنگ میں 17 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔
لاہور قلندرز کے خلاف بھی پولارڈ صرف 6 رنز بنا سکے تاہم وہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بولنگ کرتے ہوئے 10 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کیرون پولارڈ کراچی کنگز کے خلاف بھی نہ چل سکے اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اپنی ٹیم کو سنبھالا دینے کے لیے پولارڈ کو اپنی فارم بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ انھیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کا امکان موجود ہے۔