Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جہاں پاکستانی عوام پر پاکستان سپر لیگ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے وہیں پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر بھی چھکوں اور چوکوں کی بہار کے سحر میں جکڑے نظر آ رہے ہیں۔ آج کل وہ پاکستان کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں مگر پی ایس ایل میچز پر بھی ان کی گہری نظر ہے۔ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران مارٹن کوبلر نے دلچسپ ٹویٹ کیا۔
مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آج کے میچ میں کسے سپورٹ کروں، پچھلے ہفتے کوئٹہ میں تھا اور اس ہفتے ملتان میں۔ مارٹن کوبلر ابتداء سے ہی پاکستان سپر لیگ کے مداح ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پاکستان میں ہو رہی ہوتی تو ضرور شرکت کرتا لیکن اب میچوں سے لطف اندوز ہوں گا۔