Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ ہر گزرتے سال کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ شائقین کرکٹ کو پورے سال اس کا بےصبری سے انتظار رہتا ہے۔ ایونٹ کے ابتدائی میچز پاکستان کے بجائے دبئی اور شارجہ میں ہونے کی وجہ سے کئی پاکستانی شائقین ٹی وی اور لائیو اسٹریم کے ذریعے میچ دیکھ کر انجوائے کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی ویورشپ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے پانچ میچز کی بات کی جائے تو دس ملین سے زائد شائقین نے لائیو اسٹریم پر میچز دیکھے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ٹی وی کی ویور شپ اس کے علاوہ ہے جو کروڑوں میں ہے۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلہ 1.48 ملین افراد نے لائیو اسٹریم پر دیکھا تھا جبکہ یوٹیوب پر 2 لاکھ سے زیادہ کرکٹ شائقین اس میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل فور میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔