Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں حسن علی کی شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری ہے اور وہ تین میچز میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف حسن علی نے ایک وکٹ کے ساتھ پی ایس ایل کا آغاز کیا اور اگلے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف 15 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ رہے۔
کراچی کنگز کے خلاف بھی ان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور انھوں نے چار اوورز میں صرف 15 رنز دے کر پھر سے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ رہے۔
انھوں نے زبردست فیلڈنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے اہم بیٹسمین بابر اعظم کو بھی رن آؤٹ کیا۔ حسن علی اور پشاور زلمی کی شاندار بولنگ کی بدولت کراچی کنگز کی ٹیم اننگز میں ایک چھکا بھی نہیں لگا سکی اور ایسا پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا۔