Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بہت کم عرصے میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے موجودہ دور کے چند بہترین بیٹسمینوں میں اپنا نام شامل کرا لیا ہے۔ آئی سی رینکنگز میں ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون اور ون ڈے کے پانچویں بہترین بیٹسمین بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی کامیابی میں کلب کوچ "ماما جونا" کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 15 سال کی عمر میں میرے کلب کوچ نے کہا تھا کہ ہمیشہ کوشش کرو کہ میچ کی پہلی گیند کھیل کر آخری گیند بھی خود کھیلو۔
انھوں نے کہا کہ 9 سال پرانی بات مجھے آج بھی یاد ہے اور میں ہر میچ میں یہی کوشش کرتا ہوں کہ میچ خود ختم کر کے ناٹ آؤٹ واپس جاؤں۔ انہوٕں نے مزید بتایا کہ میرے والد اور بڑے بھائی نے کرکٹر بننے میں مجھے بہت سپورٹ کیا مگر سب سے پہلے میرا ٹیلنٹ کامران اکمل کے والد نے دیکھا تھا اور انہوں نے ہی میرے والد کو کہا تھا کہ بابر کی کرکٹ پر توجہ دیں یہ یقیناً ایک اچھا کرکٹر بن سکتا ہے۔