Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور بھارت کو پاکستان کے خلاف میگا ایونٹ کا میچ کھیل کر جیتنا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ بھارت ورلڈکپ سے پاکستان کو باہر کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لے لیکن ایسا ہو گا نہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارت آئی سی سی کے دیگر ممبران سے ساتھ دینے کو کہے گا تو ممبران یقینی طور پر یہی کہیں گے کہ یہ بھارت اور پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے اس لیے اس میں ہمیں شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلا اور اُسے دو پوائنٹس مل گئے تو یہ ہمارے حق میں اچھا نہیں ہو گا اور ہو سکتا ہے کہ بھارت ورلڈکپ سے آؤٹ ہو جائے۔