Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر شاہد آفریدی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں جو کہ غیرمناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پروڈکشن کمپنی نے پی ایس ایل میں کام کرنے سے معذرت کر لی اور یہ سب کر کے وہ نہیں پتہ کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں مگر پڑھے لکھے لوگ یا قومیں اس قسم کی حرکتیں نہیں کرتیں۔
انٹرویو میں شاہد آفریدی نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کئی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میں دنیا بھر میں مختلف ملکوں کے کرکٹرز سے ملتا ہوں اور کئی کرکٹرز نے مجھے بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے تو انہیں آئی پی ایل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔