Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہاردک پانڈیا کمر کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر رویندر جدیجا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ہاردک پانڈیا کو کمر کی انجری ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں رہے تھے اور انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بھی آرام دیا گیا تھا۔
پانچ میچوں کی ایک روزہ سیریز میں ہاردک پانڈیا کے متبادل کھلاڑی رویندر جدیجا ہوں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کا اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 24 فروری سے ہو گا۔