Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کو اپنا کمبی نیشن پھر سے بنانے کا موقع مل گیا۔ اس ہفتے کے اختتام پر مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھولی ہو گی۔ مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو میں کوئی بھی دو ٹیمیں اپنے غیراستعمال شدہ کھلاڑیوں کا تبادلہ کر سکتی ہیں۔ کھلاڑیوں کی یہ ٹریڈ پھر پورے ایونٹ کے لیے ہو گی اور ضروری ہے کہ اس میں کھلاڑیوں کی اپنی رضا مندی بھی شامل ہو۔
اس دوران ٹریڈ ہونے والے کھلاڑیوں کی کیٹگری بھی تبدیل نہیں کی جا سکے گی۔ مڈسیزن ٹریڈ ونڈو کا یہ عمل صرف 48 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ اب تک تقریباََ ہر ٹیم میں چار سے پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جو پلئینگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے اور ان کی ٹریڈ کی جا سکتی ہے۔ جو کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں ان کا تبادلہ نہیں ہو سکتا۔