Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ شارجہ میں شروع ہو چکا ہے جہاں گزشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نبردآزماہوئیں جس میں پشاور نے باآسانی کامیابی حاصل کر کے رواں سیزن میں دوسری فتح اپنے نام کی۔ ڈینی موریسن نے اس میچ کے سپر اوور میں جن لمحات کا انتخاب کیا ان میں سب سے اوپر عامر یامین کی کامران اکمل کو کی گئی گیند تھی۔ ڈینی موریسن نے امام الحق کی نصف سنچری کو دوسرے نمبر پر رکھا۔
تیسرے نمبر پر انھوں نے ڈیرن سیمی کا چھکا چُنا جو انھوں نے اننگز کی آخری گیند پر لگایا تھا۔ سپر اوور کی چوتھی گیند کے لیے ڈینی موریسن نے کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین لیونگسٹون کی وکٹ منتخب کی۔ معروف کمنٹیٹر کے سپراوور میں بابر اعظم کے رن آؤٹ کو کو پانچواں اور وہاب ریاض کی کولن انگرام کے خلاف کی گئی گیند کو چھٹا نمبر ملا۔