Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی اوپننگ جوڑی نے لاہور کے بولرز کی درگت بنا ڈالی۔ جیمز ونس نے 41 گیندوں پر 84 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عمر صدیق نے 53 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کی شاندار اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کو 201 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں لاہور نے پراعتماد آغاز کیا۔ فخر زمان 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو میچ قلندرز کے ہاتھوں سے نکلتا ہوا نظر آیا لیکن اے بی ڈویلیئرز اور ڈیوڈ وزے نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ اے بی ڈویلیئرز نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ڈیوڈ وزے نے آخری گیند پر چھکا لگا کر لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔