Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ورلڈکپ جیتنا ہے تو ٹیم میں اتحاد ضروری ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں قومی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے اور مشکل وقت میں تمام کھلاڑیوں کو متحد رہنا ہو گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے اچھا ٹیلنٹ مل رہا ہے اور امید ہے اس سال بھی ٹیم کو تین سے چار اچھے کھلاڑی مل جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تیزی سے لوٹ رہی اور خوشی ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان میں ہونے جا رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کا قدم بہت اچھا تھا اور اس کا کریڈٹ نجم سیٹھی اور پی سی بی کو جاتا ہے۔