Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے یوٹیوب چینل پر شاداب خان کا انٹرویو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ دلچسپ سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔ شاداب خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے لیکن جب ان سے انھیں ڈی آر ایس (ڈسیژن رویو سسٹم) کا مخفف پوچھا گیا تو انھوں نے خاموشی اختیار کر کے مسکرانا شروع کر دیا جس کے بعد میزبان نے انھیں ڈی آر ایس کا مخفف بتایا۔
شاداب خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ کون سی گیند ہے جو انھیں اب تک یاد ہے تو انھوں نے ایشیا کپ میں روہت شرما کو بولڈ کرنا اپنے لیے یادگار قرار دیا۔
پروگرام کے آخر میں شاداب خان سے سوال کیا گیا کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں تو نوجوان آل راؤنڈر نے کہا کہ انشاءاللہ ورلڈکپ کے بعد میری شادی ہے۔