Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل 32 سالہ اوپننگ بیٹسمین سہیل اختر نے پی ایس ایل کو غیرمعروف کرکٹرز کیلئے زبردست پلیٹ فارم قرار دے دیا ہے۔ سہیل اختر نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے بعد کرکٹ چھوڑ دی تھی اور ایک نوکری شروع کی تھی لیکن کچھ عرصے بعد میرے کوچ نے کہا کہ عاقب جاوید میرا ٹرائل لینا چاہتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پہلے میں ٹرائلز میں جانے سے ہچکچا رہا تھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ ایک کوشش کر کے دیکھ لی جائے۔ اوپننگ بیٹسمین نے بتایا کہ عاقب جاوید نے میرا ٹرائل لینے کے بعد کہا کہ تم لاہور قلندرز کی اکیڈمی میں ٹریننگ کرو۔
سہیل اختر نے مزید کہا کہ عاقب جاوید نے ٹرائلز کے موقع پر میری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اکیڈمی میں میری فٹنس پر بہت سخت محنت کی۔ پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع دینے پر انھوں نے لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کیا۔