Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے ڈینیئل کرسچن کو رن آؤٹ کر کے ان کی تذلیل کرنے کے انداز میں جشن منایا۔ حارث رؤف کے جشن منانے کے انداز پر ڈینیئل کرسچن کچھ دیر رکے ضرور مگر ہنس کر واپس چلے گئے۔
پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی کھلاڑی کی تذلیل کرنا اور تذلیل کرنے کے انداز میں جشن منانا غلط ہے جس پر میچ ریفری نے ایکشن لیتے ہوئے حارث رؤف پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا۔
حارث رؤف نے اپنی غلطی تسلیم کی جس کے بعد مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑی۔ میچ میں حارث رؤف نے چار اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔