Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ پشاور زلمی کو آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے اور وہاب ریاض شاندار فارم میں نظر آ رہے تھے۔ پہلی گیند پر انھوں نے محمد سمیع کو چھکا بھی رسید کر دیا جس کے بعد سمیع کا جادو چلا۔ انھوں نے وہاب ریاض، عمید آصف اور حسن علی کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی جو پی ایس ایل سیزن فور کی پہلی اور مجموعی طور پر پی ایس ایل کی چوتھی ہیٹ ٹرک تھی۔
محمد سمیع سے پہلے محمد عامر، جنید خان اور عمران طاہر پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔ محمد سمیع نے 3.4 اوورز میں 22 رنز دے کر تین وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ رہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہا کہ مجھ سے زیادہ محمد موسیٰ اس مین آف دی میچ کے حقدار تھے۔ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کو ملا کر محمد سمیع نے ساتویں مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔