Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

18 اپریل 1986 کو جاوید میانداد کا شارجہ کے تاریخی گراؤنڈ پر تاریخی چھکا آج بھی سب کو یاد ہے۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 245 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار تھی مگر ایک طرف سے جاوید میانداد ڈٹے رہے۔ آخری گیند پر پاکستان کو چار رنز درکار تھے اور جاوید میانداد نے چیتن شرما کو چھکا لگا کر تاریخ رقم کی تھی۔ جاوید میانداد نے اس میچ میں 116 رنز کی اننگز کھیلی۔
تقریباََ 33 سال بعد پاکستان سپر لیگ میں اسی گراؤنڈ پر جاوید میانداد کے چھکے کی یاد تازہ ہو گئی۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کو آخری گیند پر جیت کے لیے تین رنز درکار تھے۔ ڈینیئل کرسچن کی اس گیند پر لاہور قلندرز کے ڈیوڈ وزے نے چھکا لگا کر لاہور قلندرز کو سنسنی خیز میچ میں یادگار فتح دلائی جس نے پرانی یادیں بھی تازہ کر دیں۔