Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی شاندار بولنگ سے سب کو متاثر کیا۔ اب پی ایس ایل سیزن فور میں ایک اور ابھرتے ہوئے بولر محمد موسیٰ کی اینٹری ہوئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ نے پشاور زلمی کے خلاف زبردست بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلے اسپیل میں انھوں نے کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان کو آؤٹ کر کے پشاور زلمی کو مشکل میں ڈالا۔ پشاور زلمی کی میچ میں واپسی ہوئی تو انھوں نے ڈیرن سیمی کی اہم وکٹ لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد تجزیہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر عامر سہیل نے بھی محمد موسیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ محمد موسی نے اپنی تیز رفتاری کا عمدگی سے فائدہ اٹھایا۔