Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان جمعے کو کھیلا گیا میچ اب تک پی ایس ایل فور کا سب سے بہترین میچ ثابت ہوا۔ اس میں پی ایس ایل کی تاریخ میں تیسری مرتبہ دو سو سے زائد رنز کا ہدف عبور ہوا اور لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔ 2016 سیزن میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور بنائے لیکن کوئٹہ نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔
2017 میں لاہور قلندرز نے پھر 200 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک مرتبہ پھر ہدف عبور کر لیا۔ سیزن فور میں ملتان سلطانز نے دو سو رنز اسکور کیے تو لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ یہ ہدف عبور کر لیا۔ اسی کے ساتھ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بھی بنا ڈالا جو 204 ہے۔