Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز کے اوپنرز جیمز ونس اور عمر صدیق نے لاہور قلندرز کے بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ حارث رؤف ہوں یا راحت علی ہر بولر کو پٹائی برداشت کرنا پڑی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ملتان کے اوپنرز نے ابتداء سے ہی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
جیمز ونس نے چھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 12ویں اوور میں 135 رنز پر گری اور یہ پارٹنرشپ پی ایس ایل کی چوتھی بڑی پارٹنرشپ بن گئی۔
سب سے بڑی پارٹنرشپ میں بابر اعظم اور لیونگسٹون 157 رنز کی شراکت کے ساتھ پہلے، شین واٹسن اور شرجیل خان 153 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ ڈیوڈ ملان اور محمد حفیظ 139 رنز کی شراکت کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پی ایس ایل کی چار بڑی پارٹنرشپس میں سے تین شارجہ کے گراؤنڈ پر بنیں۔