Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے جیمز ونس نے لاہور قلندرز کے بولرز کی خوب پٹائی کی۔ ملتان کی ٹیم شارجہ کے میدان پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری تو جیمز ونس نے ابتداء سے ہی بولرز پر حملے کیے۔ انھوں نے 41 گیندوں پر 84 رنز بنائے جس سات چوکے اور چھ چھکے بھی شامل تھے۔ جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ کا ہزارواں چھکا لگانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
جیمز ونس کے ساتھ عمر صدیق نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 53 رنز اسکور کیے تاہم جیمز ونس اور عمر صدیق کی اننگز شکست کی نظر ہو گئی۔
ایک موقع پر ایسا لگا کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کا سب سے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہو گی تاہم دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بیٹسمین زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا اور ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز میں 200 رنز بنا سکی جبکہ ایک وقت پر شعیب ملک کی ٹیم 200 سے زائد رنز بنانے کی پوزیشن میں تھی۔