Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے خلاف جہاں اے بی ڈویلیئرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا وہیں ڈیوڈ وزے نے بھی خوب رنگ جمایا۔ ملتان سلطانز کے خلاف ڈیوڈ وزے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تو لاہور قلندرز کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی مگر انھوں نے اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ مل کر شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور آخری گیند پر چھکا لگا کر لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی دلائی۔
ڈیوڈ وزے نے صرف 20 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 45 رنز اسکور کیے اور پانچ چھکے بھی لگائے۔ ان چھکوں میں آخری گیند پر زبردست چھکا بھی شامل تھا۔ بی پی ایل کھیل کر آنے والے ڈیوڈ وزے نے پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلا ہے۔ بولنگ میں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور چار اوورز میں 42 رنز دیے جبکہ کوئی وکٹ بھی نہیں لے سکے تھے۔