Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈویلیئرز کا بلا گزشتہ تین میچز سے خاموش تھا۔ لاہور کے مداحوں کو ان کی دھماکے دار اننگز کا انتظار تھا اور اے بی ڈویلیئرز نے بھی اپنے فینز کو مایوس نہیں کیا۔ انھوں نے ملتان سلطانز کے خلاف زبردست میچ وننگ اننگز کھیلی۔ 12.3 اوورز میں لاہور قلندرز کے 106 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔
اس کے بعد اے بی ڈویلیئرز نے اپنا رنگ دکھایا اور 29 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کو زبردست کامیابی دلائی۔ اے بی ڈویلیئرز نے اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے بھی لگائے۔
اس سے پہلے کھیلی گئی تین اننگز میں اے بی ڈویلیئرز 24، 3 اور 14 رنز ہی بنا سکے تھے۔ اس شاندار اننگز کے باعث اے بی ڈویلیئرز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔