Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نہ صرف سیریز جیت لی بلکہ جنوبی افریقہ میں سیریز جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بھی بن گئی۔ پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم 222 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں سری لنکن ٹیم بھی 154 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کے ذریعے جنوبی افریقہ کو 128 رنز تک محدود کر دیا۔
سری لنکا کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ کوسال مینڈس 84 اور اوشاڈا فرننڈو 75 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوسال مینڈس کو میچ وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سری لنکا سے پہلے پاکستان اور بھارت، جنوبی افریقہ میں کئی ٹیسٹ سیریز کھیل چکے ہیں تاہم آج تک کامیابی نہیں ملی۔