Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں اچھا سفر جاری ہے لیکن پانچ میچوں کے بعد دفاعی چیمپئنز کو پہلا جھٹکا لگا ہے۔ رواں سیزن کے لیے اسلام آباد کی ٹیم میں شامل ہونے والے سابق انگلش بیٹسمین این بیل ایک میچ کھیلنے کے بعد ہی پی ایس ایل فور سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاؤں کی انجری کا شکار ہونے والے این بیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت افسردہ ہوں کیونکہ انجری کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ایس ایل میں ان کا سفر مختصر ہو گیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ میں اگلے دو میچوں تک ٹیم کیساتھ ہوں اور اس کے بعد واپس لوٹ جاؤں گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے این بیل کو ابتدائی چار میچوں میں موقع نہیں دیا تھا لیکن انگلش بیٹسمین نے پہلے میچ میں ہی پشاور زلمی کے خلاف 46 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے۔