Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شارجہ کے میدان پر پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں جس میں کوئٹہ نے آخری گیند پر فتح حاصل کی۔ ڈینی موریسن نے کل کھیلے گئے میچز کے سپر اوور میں جن لمحات کا انتخاب کیا ان میں سب سے اوپر غلام مدثر کی بولنگ، اس کے بعد شین واٹسن کا کیچ آؤٹ اور تیسرے نمبر پر سرفراز احمد کی بیٹنگ کو رکھا۔
سپر اوور کی چوتھی گیند کے لیے انھوں نے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے بابر اعظم کے رن آؤٹ کو چُنا۔ معروف کمنٹیٹر کے سپراوور میں لیوک رونکی کے 67 رنز کی طوفانی بیٹنگ کو پانچواں اور سمت پٹیل کی بیٹنگ کو چھٹا نمبر ملا جنہوں نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔