Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں دفاعی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ کی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں لیوک رونکی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھماکے دار آغاز فراہم کیا لیکن سمت پٹیل کی بیٹنگ نے بھی حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ آل راؤنڈر نے 30 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جو رواں سیزن میں دفاعی چیمپئنز کی تیسری فتح ہے۔