Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹسمین لیوک رونکی کا جادو سر چڑھ کر بول رہے ہیں۔ لیوک رونکی رواں سیزن کے پانچ میچز میں 166 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔ پی ایس ایل فور میں وہ اب تک دو نصف سنچریاں بنا چکے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 164.35 کا ہے۔
گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لیوک رونکی نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کر دی۔ وہ 35 گیندوں پر 67 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
ان کی اس شاندار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ رواں سیزن میں دفاعی چیمپئنز پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔