Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو آخری گیند پر ملتان سلطانز کے خلاف فتح دلانے والے ڈیوڈ وزے نے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور کی کشتی ڈبو دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143 رنز بنائے تھے سہیل اختر نے 29 اور اے بی ڈویلیئرز نے 45 رنز کی اننگز کھلیں۔
ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے ہیرو ڈیوڈ وزے موقع ملنے کے بعد بھی صرف 20 رنز بنا سکے۔ بولنگ میں بھی ڈیوڈ وزے کچھ خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 9.25 کی اکانومی سے 37 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ سرفراز احمد نے ڈیوڈ وزے کو میچ کی آخری گیند پر چھکا لگا کر فتح حاصل کی تھی۔