Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بہترین بولنگ کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا۔ تجربہ کار بولر سہیل تنویر نے اپنے چار اوورز میں دو وکٹیں لی جبکہ محمد نواز اور انور علی نے ایک، ایک شکار کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایمرجنگ کیٹگری میں شامل غلام مدثر نے لاہور کے تمام بیٹسمینوں کو پریشان کیا۔
نوجوان بولر غلام مدثر نے اپنے چار اوورز میں صرف 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے میچ میں سب سے بہترین بولر ثابت ہوئے۔ لاہور قلندرز کے بیٹسمین ان کی بولنگ صرف ایک چوکا لگا سکے۔ غلام مدثر کو پہلی مرتبہ پاکستان سپر میں کھیلنے کا موقع ملا ہے اور اب تک اپنے چار میچوں میں انھوں نے چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔