Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ پہلے کپتان محمد حفیظ انگوٹھا ٹوٹنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے اور اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہو گئے۔ اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اے بی ڈویلیئز کی انجری نے لاہور قلندر کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران ڈویلیئرز تیز رن لیتے ہوئے کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے۔ انہوں نے پورے اوورز بلے بازی کی تاہم اس کے بعد کوئٹہ کی اننگز کے دوران فیلڈ پر نہیں آئے اور فخر زمان نے کپتانی کے فرائض سر انجام دیئے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے ٹیم مینجر ثمین رانا نے یقین دہانی کرائی کے اے بی ڈویلیئرز اگلے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔