Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پی ایس ایل فور میں مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں احسان علی اور کپتان سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ سرفراز احمد نے 36 گیندوں پر 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
سرفراز احمد کی بہترین پرفارمنس کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈز نے بھی سراہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے سرفراز احمد کی زبردست پرفارمنس کی تعریف کی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مسلسل چوتھی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔ کپتان سرفراز احمد اپنی اسکور کی گئی نصف سنچری کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔