Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سرفراز احمد نے چاروں میچوں میں ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور چاروں میچوں میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے 34 میچوں میں سے 11 میں پہلے بیٹنگ کی جہاں چار میں انہیں کامیابی ملی جبکہ چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی فتح کا تناسب 36.38 کا رہا ہے۔ 23 میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 17 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 میں شکست ہوئی۔