Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ اب تک کسی تنازع کے بغیر جاری تھی مگر پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ایک تنازع دیکھنے میں آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ امام الحق 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے اور جنید خان کی گیند پر امپائر نے انھیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا۔ ری پلے سے ظاہر ہوا کہ امام الحق جس گیند پر آؤٹ ہوئے وہ نو بال تھی۔
پشاور زلمی کے ڈریسنگ روم سے اطمینان کے ساتھ نو بال کے اشارے ہوئے مگر امپائر نے انھیں حیران کن طور پر آؤٹ قرار دے دیا اور انھیں پویلین جانا پڑا۔ اس متنازع فیصلے کے باوجود پشاور زلمی کی ٹیم نے میچ میں کامیابی حاصل کی۔
کمنٹیٹر ڈینی موریسن امپائر کے فیصلے پر کافی حیران ہوئے اور انھوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز فیصلہ تھا، اس معاملے پر امپائرنگ بالکل اچھی نہیں تھی۔ ڈینی موریسن نے امپائر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غلط فیصلہ کیا ہے۔