Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں کامران اکمل ٹاپ اسکورر ہیں مگر اس سیزن میں ان کا بلا خاموش نظر آ رہا ہے اور وہ پانچ میچز میں ایک بھی نصف سنچری اسکور نہیں کر سکے ہیں۔ پہلے میچ میں کامران اکمل نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 49 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تھی۔ اگلے چار میچز میں کامران اکمل نے صرف گیارہ رنز اسکور کیے اور دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
کامران اکمل پانچ میچز میں اب تک صرف 12 کی اوسط سے 60 رنز ہی بنا سکے ہیں اور ٹورنامنٹ کے اہم میچز میں پشاور زلمی کو ان کی اشد ضرورت ہو گی۔ پاکستان سپر لیگ فور میں پشاور زلمی کی ٹیم پانچ میچز میں تین فتوحات حاصل کر چکی ہے اور دو میچوں میں شکستوں سے دوچار ہوئی ہے۔ پشاور زلمی اپنا اگلا میچ 28 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ہی کھیلے گی۔