Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز نے چھوٹا ہدف دینے کے باوجود پشاور زلمی کے خلاف میچ کو سنسنی خیز بنا دیا اور آخری اوور تک لے گئے۔ پشاور زلمی کو تین اوورز میں 31 درکار تھے جبکہ دو نئے بیٹسمین کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی وکٹ پر موجود تھے۔ محمد عرفان 18واں اوور کرانے آئے تو پہلی دو گیندیں ڈاٹ بالز ہوئیں۔
اس کے بعد کیرون پولارڈ کا جادو چلا اور انھوں نے محمد عرفان کو چار گیندوں پر چار کرارے چھکے رسید کر دیے۔ کیرون پولارڈ تو 10 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے مگر ٹیم کے لیے میچ آسان بنا دیا۔
پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ یہ پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف پہلی فتح ہے۔ گزشتہ سیزن میں دونوں میچز میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی تھی۔