Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں حسن علی کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے اور وہ بیٹسمینوں کے لیے ڈراؤنا خواب بنے ہوئے ہیں۔ ملتان سلطانز کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں زبردست آغاز ملا مگر اس کے بعد حسن علی کی تباہ کن بولنگ نے انھیں ایک بار پھر بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حسن علی نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر ایک مرتبہ پھر چار کھلاڑی آوٹ کیے اور رواں سیزن میں تیسری مرتبہ ایک میچ میں چار شکار کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔
حسن علی پانچ میچز میں سات رنز کی شاندار اوسط کے ساتھ اب تک پندرہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ حسن علی کی ایسی ہی پرفارمنس جاری رہی تو وہ پاکستان سپر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔