Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بولنگ کو اپنی طاقت قرار دے دیا۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ سے پہلے انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اب ان کا تمام تر فوکس بولنگ پر ہے اور یہی ان کی طاقت ہے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ بیٹنگ میں تو وہ کبھی کبھی اچھا پرفارم کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ انجری سے بچنے کیلئے لاہور قلندرز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکا کیونکہ ابھی ٹورنامنٹ کے اہم میچز باقی ہیں اس لیے خطرہ مول نہیں لیا۔
ملتان سلطانز کی خراب پرفارمنس پر بوم بوم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ایسا فارمیٹ ہے جس میں غلطی کی گنجائش کم ہے اور ہم غلطیاں زیادہ کر رہے ہیں جس کے باعث شکست ہوئی۔ شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ آنے والے میچز میں ان کی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو گی۔