Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پر بحث جاری ہے۔ کچھ بھارتی کھلاڑیوں اور انتہا پسندوں کا ماننا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے ورلڈکپ کا میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔ اب اس معاملے پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے بیانات بھی سامنے آ گئے ہیں۔ سرفراز احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ میں نہیں جانتا بھارتی کرکٹرز کیا سوچ رہے ہیں مگر اتنا جانتا ہوں کہ عوام پاک بھارت مقابلے دیکھنا چاہتی ہے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس بحث پر واضح الفاظ میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا جواب نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ جو ہمارا بورڈ اور حکومت ہم سے چاہتی ہے ہم وہی کرنے کے پابند ہیں۔ ویرات کوہلی نے پلوامہ حملے میں مرنے والے فوجیوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔