Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی زبردست انداز میں قیادت کی۔ انھوں نے 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی بات کریں تو شعیب ملک کی وہاں بھی بادشاہت قائم رہی۔ شعیب ملک نے سیالکوٹ اسٹالینز کو ایسی ٹیم بنایا کہ اس ٹیم نے 2005 سے 2010 تک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے مسلسل پانچ ٹائٹل جیتے۔
پی ایس ایل میں شعیب ملک کی قیادت میں نہ کراچی کنگز اچھا کھیل پیش کر سکی اور نہ ہی اب تک ملتان سلطانز کی پرفارمنس متاثر کر سکی۔
شعیب ملک پاکستان سپر لیگ میں اب تک 23 میچز میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی قیادت کر چکے ہیں مگر صرف سات میں ہی اپنی ٹیموں کو کامیابی دلا سکے اور پندرہ میں شکست ہوئی۔ اس سال بھی ان کی ٹیم ملتان سلطانز پانچ میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے۔