Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کے بیٹسمین کولن انگرام نے شارجہ کا میلہ لوٹ لیا۔ ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ناکوں چنے چبوا کر کئی ریکارڈز بنا ڈالے۔ پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 186 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ جواب میں کراچی کنگز کے بابر اعظم اور کولن منرو صرف 4 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کولن انگرام نے اننگز کو سنبھالا اور کوئٹہ کے بولرز کی خوب پٹائی کی۔
کولن انگرام نے 59 گیندوں پر 127 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ کولن انگرام نے پی ایس ایل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے شرجیل خان کی 117 رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ وہ پی ایس ایل میں سنچری بنانے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بنے۔ یہ انگرام کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا بھی بہترین انفرادی اسکور ہے۔