Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلنے والے کراچی کنگز کے بیٹسمین کولن انگرام فارم کی واپسی پر خوش نظر آ رہے ہیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کولن انگرام نے کہا کہ گزشتہ تین، چار اننگز میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا تھا اس لیے کوشش تھی کہ کوئی اچھی اننگز کھیلوں۔ انھوں نے کہا کہ میچ کے دوران انفرادی اننگز پر نہیں بلکہ میچ کی صورت حال پر نظر تھی اور اس کے مطابق ہی کھیلا۔
پی ایس ایل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین نے کہا کہ ٹیم کو وننگ ٹریک پر آنے کے لیے اس جیت کی ضرورت تھی اور امید ہے کہ اگلے میچز میں مزید اچھا کھیلیں گے۔ کولن انگرام کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری میں ہمارا سفر لاہور میں ہی ختم ہو گیا تھا لیکن اب اپنی ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے لیے بےتاب ہوں۔