Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں اب تک کی سب سے بہترین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر اکیلے کولن انگرام بھاری پڑ گئے اور پی ایس ایل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو مسلسل پانچویں فتح سے محروم کر دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے بھی کولن انگرام کی تعریف کی اور کہا میں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں جو بہترین اننگز دیکھیں ہیں یہ ان میں سے ایک تھی۔
انہوں نے کہا کہ کولن انگرام کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے اکیلے ہی کراچی کنگز کو میچ جتوا دیا۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آج اپنی بولنگ میں کچھ خامیاں نظر آئیں کیونکہ آج ہم پہلی مرتبہ ٹارگٹ کا دفاع کر رہے تھے اور ایک بڑا ہدف ہونے کے باوجود ہم اس میں ناکام ہو گئے تاہم ٹورنامنٹ میں آگے چل کر ہمیں اپنی بولنگ میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔