Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی رینکنگز جاری کر دی ہے۔ سری لنکا سے سیریز میں 0-2 سے کلین سویپ شکست کے بعد جنوبی افریقی ٹیم پانچ اہم پوائنٹس سے محروم ہو کر دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ نیوزی لینڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر ہی موجود ہے۔
89 پوائنٹس کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنے والی سری لنکن ٹیم نے چار اہم پوائنٹس حاصل کر لیے اور اب 93 پوائنٹس کے ساتھ اس کی چھٹی پوزیشن ہے جبکہ ساتویں نمبر پر موجود پاکستان سے بھی فاصلہ اب پانچ پوائنٹس کا ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔