Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی معمولی انجریز پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ شارجہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ بابر اعظم، فہیم اشرف، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی معمولی نوعیت کی انجریز کا شکار ہیں جو ورلڈکپ سے پہلے ہمارے لیے تشویشناک بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ابھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنی ہے اور میری چیف سلیکٹر انضمام الحق سے اس بارے میں گفتگو جاری ہے کہ تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے۔
کراچی کنگز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر سے ہمیں کچھ نہیں مل رہا جو شکست کی وجہ بن رہا ہے اگر ہمیں آغاز اچھا ملے تو لوئر آرڈر میں ہمارے پاس اچھے ہٹرز موجود ہیں۔